Live Updates

میرا کا سیاست میں آنے کا اعلان،پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریںگی

جمعہ 23 جولائی 2021 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے بتایا کہ جلد ہی پی ٹی آئی رہنمائوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔میرا کا کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست میں قدم رکھ رہی ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات