آزاد جموں کشمیر کے الیکشن میں تحریک لبیک کی کامیابی یقینی ہے‘حاجی فضل الرحمن

جمعہ 23 جولائی 2021 13:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) آزاد جموں کشمیر کے الیکشن میں تحریک لبیک کی کامیابی یقینی ہے اور مدمقابل امیدواروں کو شکست فاش دینگے۔زرائع کے مطابق آزاد جموں کشمیر الیکشن کے حلقہ این اے 34 جموں 1 سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار راجہ حاجی فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک لیبک پاکستان کشمیر الیکشن میں 25 جولائی کو حیران کن نتائج کیساتھ فتح یاب ھو گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی جانب سے انتخابی مہم کے دوراں میری حمایت کے اعلانات نے مدمقابل سیاسی پاتٹیوں کے امیدواروں کو مایوسی کی وادی میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے چک 45 اے ایم بی میں عید ملن پر آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام 25 جولائی کو تحریک لیبک کے انتخابی نشان کرین پر مہر لگا کر وطن عزیز میں اسلام کے نفاذ میں ایک قدم آگے بڑھے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حلقہ کے کشمیری عوام نے امیدوار حاجی راجہ فضل الرحمن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے علاقہ بھر سے فتح یاب کرانے کا عزم کیا۔ حاجی راجہ فضل الرحمن نے کہا کہ ٹی ایل پی کشمیری بھائیوں کے حقوق کے تحفظ اور حق خودارادیت کی تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں تحریک لبیک کے امیدواروں کے مدمقابل سیاسی مخالفین کو اپنی ناکامی کا یقین بھی ہو چکا ہے جس کا اعلان باقاعدہ 25 جولائی کی شام کو ہو جائے گا۔