صدر عارف علوی کا عید الاضحی کے موقع پر فیصل مسجد، اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برہمی کااظہار

احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے،وزارت صحت اور مذہبی امور کو نقول ارسال

جمعہ 23 جولائی 2021 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) صدر عارف علوی نے عید الاضحی کے موقع پر فیصل مسجد، اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برہمی کااظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ایوانِ صدر کی جانب سے سیکرٹری وزارت داخلہ کو خط ارسال، وزارت صحت اور مذہبی امور کو بھی نقول ارسال کر دی گئیں ،عید کی نماز کے دوران فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی پر صدر مملکت نے نوٹس لیا ، خط میں کہاگیاکہ کورونا کی چوتھی لہر کے اثرات کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے سخت اقدامات ازحد ضروری ہیں، متعلقہ اداروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں۔

خط میں کہاگیا کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے