سپریم کورٹ کا نیٹو کنٹینرز چوری ہونے سے متعلق نوکریوں سے برخاست کرنے کیخلاف کسٹمز حکام کی اپیلوں پر متعلقہ دستیاوزات کی تصدیق کا حکم

جمعہ 23 جولائی 2021 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) سپریم کورٹ نے نیٹو ، ایساف کنٹینرز چوری ہونے سے متعلق نوکریوں سے برخاست کرنے کیخلاف کسٹمز حکام کی اپیلوں پر متعلقہ دستیاوزات کی تصدیق کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سجاد علیشاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نیٹو / ایساف کنٹینرز چوری ہونے سے متعلق نوکریوں سے برخاست کرنے کیخلاف کسٹمز حکام کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اپیل کنندگان نے بتایا نیٹو کنٹینرز اسکیم میں نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ سروس ٹربیونل نے نوکری پر بحال تاہم دو درجے تنزلی کردی۔غفلت اور لاپرواہی کا الزام بے بنیاد ہے۔ دو درجے تنزلی کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے نیٹو کنٹینرز کے چوری ہونے سے متعلق شواہد طلب کرلیے۔ عدالت نے کسٹمز حکام کو نیٹو ایساف کنٹینرز چوری ہونے سے متعلق دستیاوزات کی تصدیق کا بھی حکم دیدیا۔ پرنسپل آپریزرز نعمت اللہ علوی اور سردار امین نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔