سابق سفیر شوکت علی مقدم کی صاحبزادی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، سابق سفراء

اس کیس کی نگرانی اسلام آباد میں خواتین کے خلاف کرائم کی ہائی شرح میں کمی کا باعث بنے گی،بیان

جمعہ 23 جولائی 2021 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) سابق سفیروں کی ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ سابق سفیر شوکت علی مقدم کی صاحبزادی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مس نور کے قاتل کو مثالی سزا دی جائے، چیف جسٹس آف پاکستان سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پولیس اور پراسیکیوٹر مجرم کا پورا طبی و مجرمانہ ریکارڈ سامنے لائے،اس کیس کی نگرانی اسلام آباد میں خواتین کے خلاف کرائم کی ہائی شرح میں کمی کا باعث بنے گی۔

انہوںنے کہاکہ مجرم کو انصاف کے کٹہرے تک لانے کے لئے وزیرخارجہ کی متاثرہ خاندان کو مکمل حمایت کو سراہتے ہیں، ایسوسی ایشن کو خدشہ ہے کہ مجرم دہری شہریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک سے فرار نہ ہوجائے۔ بیان میں کہاگیاکہ ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ ملزم کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے، انصاف کو یقینی بنانا لازمی ہے۔