یہ عید ہماری زندگی میں خوشیاں لائے،بابر اعظم کی دعا

جمعہ 23 جولائی 2021 14:55

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عیدالاضحی کے موقع پر اٴْمید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید ہماری زندگیوں میں خوشیاں لیکر آئے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی عید کے دن اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں بابر اعظم اکیلے ہیں ،دوسری تصویر میں اٴْن کے ہمراہ سرفراز احمد اور شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تمام اٴْمتِ مسلمہ کو حج اور عیدالاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔اٴْنہوں نے لکھا کہ خاص طور پر، اس ٹیم کے اٴْس ہر ممبر کو عید مبارک ہو جو اپنے قومی فرائض کے پیشِ نظر گزشتہ کئی ماہ سے قرنطینہ میں ہیں۔بابر اعظم نے لکھا کہ میری دٴْعا ہے کہ اس عید سے آپ کی زندگی میں امن اور خوشحالی آئے، آمین۔