دفتر خارجہ کا صحافیوں،ججز، سفارتکاروں اور حکومتی حکام کے ٹیلی فون ہیک کرنے سے معلق عالمی میڈیا رپورٹس پر گہری تشویش اظہار

بھارتی حکومت کی سرپرستی میں جاسوسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اقوام متحدہ اور متعلقہ ادارے معاملے کی تحقیقات کریں ، بیان

جمعہ 23 جولائی 2021 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) دفتر خارجہ نے صحافیوں،ججز، سفارتکاروں اور حکومتی حکام کے ٹیلی فون ہیک کرنے سے معلق عالمی میڈیا رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ بھارتی حکومت کی سرپرستی میں جاسوسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اقوام متحدہ اور متعلقہ ادارے معاملے کی تحقیقات کریں ۔

(جاری ہے)

صحافیوں،ججز، سفارتکاروں اور حکومتی حکام کے ٹیلی فون ہیک کرنے سے معلق عالمی میڈیا رپورٹس پر پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاسوسی عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے ،پاکستان بھارتی وسیع البنیاد ریاستی جاسوسی آپریشنز کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اختلافی آوازوں کی جاسوسی آر ایس ایس اور بی جے پے کا پرانا نصاب ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور پاکستان مخالف گمراہی پھیلانا بھارتی ایجنڈا ہے،دنیا نام نہاد بھارتی "جمہوریت" کا اصل چہرے سے واقف ہے، ہندوستان سے متعلق تمام انکشافات پر انتہائی قریبی اور گہری نظر ہے،پاکستان، بھارتی زیادتیوں پر مناسب عالمی فورمز کی توجہ مبذول کرائیگا