خاران ،ایک ہفتے سے مسلسل چوری اور ڈکیتی کے پے درپے واقعات کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 23 جولائی 2021 15:25

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) اہلیان خاران کے زیر اہتمام ڈویژنل ہیڈکواٹر رخشان ڈویژن کے خاران ٹو کوئٹہ مین شاہراہ چیف چوک خاران پر گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل چوری اور ڈکیتی کے پے درپے واقعات کے خلاف ایک عوامی احتجاجی مظاہرہ و جلسہ کیا گیا اس موقع پر عوام کی ایک بہت بڑی تعداد شریک تھے رہنما بی این پی و رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثنا بلوچ نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے چور اور ڈاکیتی کے واردات تشویشناک ہے عوام شدید بے چینی اور خوف و ہراس میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے خاران کے غریب عوام کی درد و دکھ کا احساس ہے اس قیامت خیز گرمی میں یہاں کھڑا ہونا بہت تکلیف دہ امر ہے کل کے واردات سوچے سمجھے سازش ہیں کچھ عناصر جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنا چاہتے کل خاص طور پر اسی مسلے کے لیے آیا ہوں چور اور ڈاکو خواہ کتنے ہی طاقت ور ہو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں خاران کی سرزمین کو چور ڈاکو اور زانی لوگوں کے لیے تنگ کردی گئی ہے دو تین دن کے اندراندر ہماری فورسز گاڑی کو چوری کرنے والے گینگ تک پہنچ جائینگے جرائم پیشہ عناصر ہمارے معاشرے کے لیے کسی ناسور سے کم نہیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پولیس فورس اور عوام سے ملکر اس ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی چور اور کرائمنل لوگوں کے خلاف پولیس کی تابڑتوڑ کاروائیاں جاری ہے گزشتہ ہفتہ موبائل کے چوری میں ملوث افراد کو ہمارے جوانوں نے نوشکی سے پکڑا گیا لیکن پھرکس نیرعایت دی کل کے واقعات ان کے لیے سوالیہ نشان ہے روایتی امن میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولنا عظمت اللہ انقلابی صغیر احمد بادینی غنی حسرت سراج احمد ملازئی داد شاہ مینگل قاری عبدالرشید ملک منظور احمد نوشروانی مقبول احمد سالاری مولنا نعمت اللہ حبیبی حاجی اصغرملنگزئی ضیا شفیع و دیگر نے بھی خطاب کیا