ترکی ،مکان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

جمعہ 23 جولائی 2021 16:00

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) ترکی میں ساحلی صوبے آرہاوی کے علاقے میں مکان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترک وزارت داخلہ کے مطابق موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث ایک شہری لاپتا ہے، سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 200 افراد کو گھروں سیمحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔