صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 23 جولائی 2021 17:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او چھوٹا لاہور الطاف خان نے ایک کارروائی کے دوران آصف سکنہ ہر یان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر بر آمد کر لیا فہم دل سکنہ لاہور نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ڈاکٹر کی کلینک سے بچوں کے ہمراہ موٹر کار میں آرہے تھے کہ مکئی کے فصل سے ملزم آصف دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح نمودار ہو کر ان سے موٹر کار چھین لی دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ زیدہ شفیع الرحمن خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری گل جمیل سکنہ صوابی کو آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا ۔

تھانہ صوابی کے ایس ایچ او عجب درانی نے تھانہ باکر پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری شاہ جہان سکنہ طورو ضلع مردان کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔ ایک اور کارروائی میں پولیس نے 3743گرام چرس اور 384گرام آئس بر آمد کر کے محمد عراق سکنہ باڑہ ضلع خیبر اور آفتاب خان سکنہ لکی مروت کے علاوہ عبدالہادی اور حضرت بلال ساکنان جلبئی کو گرفتار کر لیا۔