بدین شہر سمیت ضلع بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت احترام جوش خروش سے منائی گئی، لواری شریف میں دفعہ 144کا انعقاد

جمعہ 23 جولائی 2021 17:15

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) بدین شہر سمیت ضلع بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت احترام جوش خروش سے منائی گئی اور سنت ابراہمی کے سلسلہ میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی تین دن تک جاری رہا۔ بدین شہر سمیت ماتلی تلہار ٹنڈوباگو گولارچی پنگریو ٹنڈوغلام علی کڈھن کھورواہ کڑیو گھنور سیرانی نندو اور دیگر چھوٹے بڑے قصبوں اور دیہاتوں میں عیدالضحی مذہبی عقیدت احترام اور جوش خروش سے منائی گئی مساجد عیدگاہوں امام بارگاہوں کے علاوہ کھلے میدانوں میں منعقد اجتماعات اور عید نماز کی آدائیگی کا اہتمام کیا گیا. بدین کے قصبہ لواری شریف میں دفعہ 144 کا نعفاذ اور بندش کے باعث نماز عید ادا نہیں کی گی دفعہ 144 اور بندش کے نوٹیفکیشن کے باعث درگاہ لواری شریف حضرت سلطان اولیا خواجہ محمد زمان نقشبندی اور لواری شریف شہر آٹھ ذی الحج سے عید کے روز تک بند رہا لواری شریف میں تین روز تک سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدام کئے گے تھی.ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار نے آٹھ اور نوں ذی الحج کے علاوہ عید روز درگاہ لنواری شریف اور شہر کا دورہ کر کہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کئی. ایس ایس پی بدین کے مطابق درگاہ لنواری شریف میں 2 ڈی ایس پیز سمیت 150 پولیس افسر و جوان اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ لنواری شریف میں مِنی پولیس لائین قائم کی گئی تھی جہاں ریزرو پلاٹونس کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا تھا اور پولیس موبائلز بھی لنواری شریف کے اطراف میں پیٹرولنگ کر رہی تھیں اس موقع پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو سخت و موثر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عید کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گے تھے پولیس اور رینجرز کا گشت بھی ضلع بھر میں جاری رہا. ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہ نواز خان نے نماز عید کی آدائیگی کے بعد بدین شہر سمیت ضلع کے دیگر علاقوں کا دورہ کر کہ صفائی سیکورٹی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا. عید الضحی کے موقع پر سنت ابراہیم کی آدائیگی کا سلسلہ بھی عید کے تینوں ایام میں جاری رہا۔