افغان امن مسئلہ پڑوسی ممالک پر الزام تراشی سے حل نہیں ہو گا، حماد اظہر

مسئلے کا حل مسخرے کٹھ پتلیوں کے بجائے افغانون کو حقیقی نمائندگی اور جمہوری حکومت دینے سے ممکن ہے، وفاقی وزیر

جمعہ 23 جولائی 2021 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و امان کا مسئلہ پڑوسی ممالک پر الزام تراشی سیحل نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ مسئلے کا حل مسخرے کٹھ پتلیوں کے بجائے افغانون کو حقیقی نمائندگی اور جمہوری حکومت دینے سے ممکن ہے۔وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ دکھاوا کرنے والے امر اللّٰہ صالح جیسے لوگ عظیم افغان قوم کی تاریخ کا چھوٹا سا حصہ ہیں۔