ڈینگی سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے‘جواد احمد قریشی

کلین اینڈ گرین لاہور کے مشن کیلئے کی تکمیل کیلئے پی ایچ اے تمام نجی وسرکاری اداروں کے ساتھ مل کام کررہا ہے

جمعہ 23 جولائی 2021 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) جیلانی پارک میں عید الاضحیٰ کے دوسرے دن ڈینگی آگاہی واک اہتمام کیا گیا۔ ڈی سی لاہورمدثر ریاض ملک اورڈی جی پی ایچ اے لاہورجواد احمد قریشی نے ڈینگی سے بچاؤ آگاہی واک کی قیادت کی۔ ڈینگی سے بچاؤ آگاہی واک میں میں پی ایچ اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور افسران کی شرکت۔جیلانی پارک میں سیر و تفریحی کیلئے آئے شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ڈینگی سے بچاوکیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے۔ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لیے سپرے اور ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے دیگر تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔ عوام الناس کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صفائی و ستھری کے کلچر کو عام کرکے مچھروں کی افزائش کے ماحول ختم کیا جاسکتا ہے۔

پی ایچ اے افسران اور ملازمین دفاتر اور پارکوں میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ ڈینگی لاروا بننے کے خدشہ کے پیش نظر پارکس اور دفاتر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اہل لاہور سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ سے بچاؤ کیلئے گھروں، گلی محلوں سمیت کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں جبکہ پی ایچ اے لاوہر نے تمام پارکوں میں موجود آبشاروں اور جھیلوں میں ڈینگی لاروا کو کھانے والی سپیشل مچھلییاں چھوڑ دی گئی ہے اور پی ایچ اے کے دفاتر میں ڈینگی آگاہی مہم کے حوالیسے ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین لاہور کے مشن کیلئے کی تکمیل کیلئے پی ایچ اے تمام نجی وسرکاری اداروں کے ساتھ مل کام کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :