آپریشن راہ نجات کے دور ان نقل مکانی کر نے والے 27خاندانوں میں ایک ایک روپے امداد کی آخر قسط تقسیم

یٹنی قبائل محب وطن ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں ریاست پاکستان اور سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیا ، سیکٹر کمانڈر

جمعہ 23 جولائی 2021 18:10

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون اور 245 ونگ کی وساطت سے آپریشن راہ نجات کے دوران ملکی مفاد میں نقل مکانی کرنے والے جنڈولہ بیٹنی قبائل کے 27 خاندانوں میں ایک ایک لاکھ روپے مالی امداد کی آخری قسط متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے مالی امداد متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی مالی امداد کی تقسیم کے حوالے سے جنڈولہ قلعہ میں عید کے دوسرے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ،ونگ کمانڈر 245 ونگ جنڈولہ،متاثرہ خاندانوں کے افراد،قبائلی مشران اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی جنڈولہ ایف سی قلعہ میں عید کے دوسرے روز منعقدہ تقریب میں 2009 کے آپریشن راہ نجات کے دوران جنڈولہ اور سر غر سے تعلق رکھنے والے بیٹنی قبائل کے 55 متاثرہ خاندان جنہوں نے ملکی مفاد کی خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ کر نقل مکانی تھی کو ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے مالی امداد کی آخری قسط ادا کر دی گئی ،55 خاندانوں میں چار چار لاکھ روپے کی تقسیم کا کیا ہوا وعدہ کور کمانڈر پشاور اورآئی جی ایف سی ساؤتھ کے تعاون سے ایفا کر دیا گیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا کہنا تھا کہ بیٹنی قبائل محب وطن ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں ریاست پاکستان اور سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیا افواج پاکستان،ایف سی ساؤتھ اور یہاں کے بسنے والے باسیوں کی قربانیوں سے امن کا قیام ممکن ہو پایا ہے اور اب اس پائیدار امن کو برقرار رکھنے کے لئے بیٹنی قبائل کو شعور کا عملی مظاہرہ دکھانا ہوگا تاکہ علاقہ میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوسکے سیکٹر کمانڈر کا کہنا تھاکہ جنڈولہ بیٹنی قبائل نے علاقہ کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لئے ناجائز اور غیر قانونی اسلحہ کو سیکورٹی فورسز کے پاس جمع کرانے کے لئے جو اقدام اٹھایا ہے وہ حقیقت میں خراج تحسین کے لائق ہے افواج پاکستان بیٹنی قبائل کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان انتظامیہ کے ساتھ ملکر بیٹنی علاقوں میں ترقی وخوشحالی،تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ میگا ہراجیکٹ کے منصوبوں پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ان علاقوں کے بچے تعلیم کے بنیادی زیور سے آراستہ ہوکر ملک و قوم اور علاقہ کی خدمت کرنے کے قابل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگیوں میں اتار اور چڑھاؤ آتے رہتے ہیں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کو اپنا ہتھیار بناتی ہیں کیونکہ موجودہ دور بندوق کا نہیں بلکہ تعلیم کا ہے کیونکہ ترقی و خوشحالی کا سب سے بڑا ہنر تعلیم ہے اس لئے بیٹنی قبائل اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں اور اسلحہ کی لعنت کے خاتمہ کے لئے شہریوں میں شعور اجاگر کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں سیکٹر کمانڈر نے بیٹنی قبائل کے مشران کو گھروں کے سروے کے معاملہ کو افہام و تفہیم کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کرنے کے لئے ایف سی ساؤتھ کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تقریب کے اختتام پر بیٹنی قبائل نے 55 خاندانوں کے ساتھ مالی تعاون کے وعدہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر کور کمانڈر پشاور،آئی جی ایف سی ساؤتھ،سیکٹر کمانڈر ساؤتھ اور ونگ کمانڈر 245 ونگ جنڈولہ کا شکریہ ادا کرنے سمیت سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کو امن کی بحالی میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

۔