Live Updates

مریم نواز صفدر ملک دشمن بیانات دیکر ہندوستان میں اپنے کاروبار کی حفاظت کے لئے بیان بازی کررہی ہیں، کنول حیات

جمعہ 23 جولائی 2021 18:20

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) کشمیری حریت رہنما میڈم کنول حیات کاکہناتھاکہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز صفدر کشمیر انتخابات کے جلسوں کے دوران ملک دشمن بیانات دے کر ملک دشمنی کی خفیہ منصوبہ بندی مودی سرکار کی حمایت کرکے ہندوستان میں اپنے کاروباری فیکٹریوں کی حفاظت کے لیے بیان بازی کررہی ہیں۔ مریم نواز صفدر کے انتخابی جلسوں کی تقاریر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف اسلامی جمہوریہ پاکستان سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور مسلم لیگ نون کو کالعدم پارٹی قرار دیا جائے۔

آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ کشمیری حریت رہنما میڈم کنول حیات نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لئے 32 لاکھ 20 ہزار 546 کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان اور آزاد کشمیر کے شہری خفیہ رائے دہی کے ذریعے 742 امیدواران میں سے نمائندگان کا انتخاب کریں گے جب کہ آزاد کشمیر میں 25 جولائی کے عام انتخابات کی بازی مارنے کے لئے میدان سج چکا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف، مسلم لیگ نواز، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواران سیاسی حریفوں کو چت کرنے کے لئے زور آزمائی کررہے ہیں۔انہوں نے اللہ کے واسطے دیتے ہوئے مفادپرست سیست دانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی پر امن فضا اور ماحول کوانتخابات کے نام پر خراب نہ کریں ،قیام پاکستان سے قبل ہی کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ الحاق کرچکے تھے اب بھی جان ومال پاکستان کے نام پر قربان کرنے کوتیار ہیں، کشمیر یوں کومودی سرکار کے ظلم بربریت سے نجات کے لیے تاحال کوئی مثبت اقدام سامنے نہیں آیا ہے۔

میڈم کنول حیات نے مزید کہاکہ ان کی جانیں پاکستان کی حرمت پر قربان ہوسکتی ہیں لیکن مودی سرکار سامنے سرخم نہیں کریں گے کلمہ اور نعرہ تکبیر ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے کو ترجیح دیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات