ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بیجنگ پہنچ گئے

جنرل فیض حمید اپنے دورے کے دوران چینی حکام سے اسٹریٹیجک مذاکرات کریں گے

جمعہ 23 جولائی 2021 18:55

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بیجنگ پہنچ گئے
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) جنرل فیض حمید بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔جنرل فیض حمید اپنے دورے کے دوران چینی حکام سے اسٹریٹیجک مذاکرات کریں گے۔ جنرل فیض حمید چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی 2 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے روانگی سے پہلے کہا تھا کہ دورے کے دوران چینی ہم منصب اور اہم شخصیات سے ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک ایجنڈا زیربحث آئے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو افغانستان اور علاقائی صورتحال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا۔سی پیک منصوبے پر پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی نشست ہوگی، دورے سے ہمارے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔