عورتوں سے نفرت ، مردانہ برتری کے منفی رویوں سے خواتین کیخلاف حالیہ واقعات کو شہ ملی ‘شہباز شریف

ایک بیٹی نور کے بہیمانہ قتل پر پھیلائی گئی غلط اور گمراہ کن اطلاعات دیکھ کر دلی صدمہ اور دکھ ہو‘صدرمسلم لیگ (ن)

جمعہ 23 جولائی 2021 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عورتوں سے نفرت اور مردانہ برتری کے منفی رویوں سے خواتین کے خلاف حالیہ واقعات کو شہ ملی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک بیٹی نور کے بہیمانہ قتل پر پھیلائی گئی غلط اور گمراہ کن اطلاعات دیکھ کر دلی صدمہ اور دکھ ہوا ، اصل حقیقت یہ ہے کہ انتہائی سفاکی سے ایک جوان بچی کو زندگی سے محروم کردیاگیا،حکمران تمام متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف کی فراہمی کا اپنا فرض پورا کریں۔

متعلقہ عنوان :