وزیر اعلیٰ سندھ بریفنگ کے بجائے عوامی مسائل حل کرائیں ،طارق حسن

عید ملن میں رہنمائوں نے وفاقی حکومت و گورنر سندھ کے نظر انداز کرنے پر قیادت سے احتجاج عوامی مسائل کے حل کیلئے کارکنان کے ساتھ قیادت سے ملکر حل نکالیں گے ،صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)

جمعہ 23 جولائی 2021 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں محکمہ آبپاسی بد عنوانی میں ملوث اور رشوت کے عوض من پسند زمینداروں پر نوازشیں کی جارہی ہیں ٹیل تک پانی نہیں پہنچ رہا ہے اس صرتحال میں کاشتکار شدید برہم ہیں جبکہ کراچی. حیدر آباد. میرپورخاص. سکھر سمیت سندھ کے ہر علاقے میں والو مین اور محکمہ آبپاسی نے ہر طبقے کا جینا دوبھر اور حالیہ بارشوں کے بعد مکھیوں و مچھروں کی تعداد میں اضافے سے صورتحال سنگین ہوگئی شدید گرمی میں کے الیکٹرک.

حیسکو نے لوڈشیڈنگ کرکے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے یہ باتیں انہوں نے عید الاضحی کے تیسرے روز اپنی رہائشں گاہ پر مسلم لیگ (ق)سندھ کے عہدیددران و کارکنان سے ملاقات کے موقع پر کیں اس موقع پر عہدیدران و کارکنان نے وفاقی حکومت اور گورنر سندھ کی جانب سے ہرسطح پر نظرانداز کرنے پر سخت احتجاج کرتے کہا کہ مسلم لیگ (ق)سندھ سے کسی بھی قسم کی مشاورت نہیں کی جاتی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی ادارہ تعاون نہیں کررہا کسی بھی کمیٹی میں مسلم لیگ (ق)کو شامل نہیں کیا جاتا تو آئندہ انتخابات میں مخالف جماعتوں کا کیسے مقابلہ کرینگے ان رہنماں و کارکنان نے سندھ کے صدر طارق حسن سے کہا مسلم لیگی مرکزی قائدین سے ملاقات کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اسلام اباد و لاہور جاکر موجودہ وفاقی حکومت و گورنر سندھ کے رویوں سے آگاہ کرئے مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن نے تمام باتوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے بے لوث کارکنان کے ساتھ ہیں اور مسلم لیگ کی قیادت سے انکے ساتھ ملاقات کرونگا تاکہ مسلم لیگ ہر سطح پر مزید مضبوط ہو طارق حسن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی ناقص پالیسوں کے باعث قلت آب.

کچرے کے ڈھیڑ اور مکھیوں و مچھروں کی بہتات کے باعث مکینوں میں مختلف خطرناک بیماریوں کے خدشات بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں شدید تشویشں پائی جارہی ہے طارق حسن نے مزید کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ آلائشیں اٹھانے میں ناکام رہا گلی ملحے میں تعفن پھیل گیا ہے اس حوالے سے 2001 تا 2005 سٹی گورنمنٹ نے آلائشیں اٹھانے کیلئے ایسا نظام تشکیل دیا تھا کہ عید کے تین یوم کے بعد شہر کراچی میں کوئی گندگی نہیں تھی سندھ حکومت کو پیشکشِ کرتے ہیں کہ شہر کی صفائی کیلئے فارمولا دے سکتے ہیں سندھ کے وزیراعلی پی پی پی کے چیئرمین کو بلاول ہاس میں صوبہ سندھ کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیکر اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور دادرسی کیلئے اپنا کردار ادا کریں�

(جاری ہے)