ْدنیا بھرمیںمسلمان پریشان حال ہیں،اسرائیل فلسطین پروحشیانہ بمباری کررہاہے، حاجی حنیف طیب

سالوں سے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کرکے ظلم ڈھارہاہے،لیبا،شام میں کس طرح مسلمان وحشیانہ تشددکا شکارہیں

جمعہ 23 جولائی 2021 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے احباب مسجد ناظم آبادمیں جمعہ کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھرمیںمسلمان پریشان حال ہیں،اسرائیل فلسطین پروحشیانہ بمباری کررہاہے،70سالوں سے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کرکے ظلم ڈھارہاہے،لیبا،شام میں کس طرح مسلمان وحشیانہ تشددکا شکارہیں،عراق،یمن مسلمان ظلم کا شکارہورہے ہیں، بھارتی مسلمانوں کے ساتھ بھی دہشت گردانہ سلوک کیاجارہا ہے ۔

دنیا بھرمیں مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں،افسوس کہ مسلم حکمران خاموش تماشائی بنیں بیٹھے ہیں، ہم نام کے مسلمان رہ گئے ہیں،ہر کوئی اپنی فکر میں لگا ہواہے،ہمارے اعمال بھی مسلمانوں والے نہیںرہے ہیں،گھر گھر میں مغربی کلچر پروان چڑھتا جارہاہے،بڑوں کی عزت، چھوٹوں،رشتوں کی تمیز ختم ہوتی جارہی ہے،اسلامی ممالک میں بت خانے اورشراب خانہ سرکاری سرپرستی میں قائم کئے جارہے ہیں،ظاہر ہے اس صورت حال میں ہمارے لیے مشکلات میں اضافہ ہی ہوسکتا ہے، ہم نے اللہ سے کئے گئے وعدے کے مطابق ہمارے ملک کو اورپوری اسلامی دنیا کو نظام مصطفی ؐکا گہوارہ بنایا ہوتا،ہم سودی قرضوں میں ملوث نہ ہوئے ہوتے تو حالات سدھرے ہوئے ہوتے۔

(جاری ہے)

مفتی ذیشان رسول قادری نے خطاب کیا اورکہاکہ اگر ہمارے نصاب میں علم حدیث کو تفصیل پڑھایا ہوتا تو ہماری ہر شعبہ زندگی میں اچھی رہنمائی ہوتی ۔