آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں اور ہلکی بارش کا امکان

جمعہ 23 جولائی 2021 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 تا 48 گھنٹوں میں موسم کی متعلق الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں میرپورخاص، سکھر، شہید بے نظیر آباد، اور لاڑکانہ، ڈویژن جبکہ دادو، جامشورو، ٹنڈومحمدخان، بدین، ٹھٹھہ، اور سجاول، اضلاع میں تیز ہوائوں اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران میرپورخاص، ڈویژن جبکہ دادو، جامشورو، ٹنڈومحمدخان، بدین، خیرپور، اور سانگھڑ، اضلاع اور ساحلی پٹی پر ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی۔

متعلقہ عنوان :