ْبلوچستان کی تعمیروترقی کے لئے صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے ،میر ضیاء اللہ لانگو

بلوچستان عوامی پارٹی اپنے منشور پرمکمل عمل پیرا ہے جس کے باعث عوام جوق در جوق شمولیت اختیار کررہے ہیں ،صوبائی وزیر داخلہ

جمعہ 23 جولائی 2021 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تعمیروترقی کے لئے صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے بلوچستان عوامی پارٹی اپنے منشور پرمکمل عمل پیرا ہے جس کے باعث عوام جوق در جوق شمولیت اختیار کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کوٹ لانگو میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کلوئی رندبرادری سے حاجی نوراحمد کلوئی رند،محمداسحاق رند،نذیراحمدرند،محمدرفیق رند،منظوراحمدرند،محمداکبررند،علی احمدرند،غلام فاروق رند اپنے برادری، سمالانی برادری سیغلام قادر سمالانی،محمدنورسمالانی،غلام نبی سمالانی،عبدالمجیدسمالانی،محمدرفیق سمالانی اپنے برادری سمیت جتک برادری سیمیرسجاول جتک،حسیب الرحمن جتک،نقیب الرحمن جتک،الطاف حسین جتک،جمشیرجتک،محمدوارث جتک،نیازاحمدجتک،تاج محمدجتک،محمداشرف جتک،حفیظ اللہ جتک،عبدالباقی جتک اپنے برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفیٰ ہو کر وزیرداخلہ میرضیائ اللہ لانگو کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پرمیرمنظورلانگو،بابورمضان لانگو،مہردل بلوچ،انجنیئرریاض لانگو،عبدالحئی لانگوموجود تھے اس موقع پر صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے گرینڈ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی کی قیادت میں صوبائی حکومت بے شمار ترقیاتی اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے بلوچستان عوامی پارٹی دعووں، وعدوں اور نعروں کے بجائے عملی اور حقیقی اقدامات پر یقین رکھتی ہے عوام کے جذبات سے کھیل کر تعصبات کو ہوا دیکر سیاسی فوائد حاصل کرنے کے بجائے بلاتفریق رنگ ونسل، زبان و علاقہ ، فرقہ و مذہب پورے بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی جدوجہد کررہے ہیں اور یہ ثابت کردیا ہے کہ بی اے پی بلوچستان کی واحد عوامی پارٹی ہے پورے بلوچستان میں بلاتفریق عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ہم نئے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔