ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر سید امین الحق کا وزیربرائے توانائی حماد اظہر سے ٹیلیفونک رابطہ

حیدرآباد واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی اور متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے پر زور اور جتنی جلدی ممکن ہوسکے حیدرآباد کا دورہ کریں، وفاقی وزیر امین الحق

جمعہ 23 جولائی 2021 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر سید امین الحق کاوفاقی وزیربرائے توانائی حماد اظہر سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی اور متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے پر زور اور جتنی جلدی ممکن ہوسکے حیدرآباد کا دورہ کریں اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

سید امین الحق نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ایسے واقعات میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں اور اعلی حکام کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگتی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج حیدرآباد کے حق پرست عوام متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرائینگے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔