بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرمین کا ٹرانسفارمر واقعہ پر کی مذمت، حیسکو چیف کے مستعفی ہونے کا مطالبہ

جمعہ 23 جولائی 2021 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرمین عبدالجبار رحمانی نے اس پر انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے حیسکو چیف کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ایک ماہ میں دوسرا خونی واقعہ اسلام آباد چوک پر سات بچے اور پھر اب لطیف آباد اکبری مسجد کے پاس 14 افراد جھلس گئے پبلک کی قیمتی اشیاء جل گئی اور حیسکو کاعملہ خواب خرگوش میں ہے، ایک بیان میں عبدالجبار رحمانی نے کہا حیسکو چیف فوری طور پر مستعفی ہو جائے ورنہ حیدرآباد کے غیور عوام ان کو نکال باہر کریں گے حیدرآباد کی عوام پہلے ہی حیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ اووربلنگ ناقص تنصیبات کے سبب پریشان ہیں اب تسلسل سے ٹرانسفارمرکے پھٹنے کے واقعات حیسکو تنصیبات سیآگ کے شعلے اورٹرانسفر کے پھٹ جاناارباب اختیارکے لئیلمحہ فکریہ ہے اس قسم کے کے واقعات حیدرآباد کے عوام کی برداشت سے باہرہوچکے ہیں عوامی نمائندے اورسول سوسائٹی حیسکوکے کرپٹ عملے کی جانب سے کنڈے لگانے کے سبب ان واقعات کانا رکنے والاتسلسل شروع ہوگیاہے جس پر پوراحیدرآباد غم وغصہ میں ہے انہوں نے ان واقعات میں جھلسنے والے افراد کو مفت قانونی امداد دینے کااعلان کیااور کہامیرے شہرکے وکلاء کی قابل ٹیم ہرممکن مدد کے لئے موجود ہے ہمیں اپنے بنیادی حقوق کے لئے عدلیہ سے رجوع کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں میرے شہرکے غیور وکلاء مفت قانونی مدد کے لئے موجود ہیں انہوں نے ضلعی حکام سمیت پولیس سے اپیل کی وہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرین کو ریلیف دیں ان کی داد رسی کریں۔

متعلقہ عنوان :