عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کیساتھ ٹیبل ٹینس کھیلنے کی تصویروائرل

ہفتہ 24 جولائی 2021 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) اپنی ازدواجی زندگی میں حال ہی میں راہیں جدا کرنے والے عامر خان اور کرن راؤ کی ٹیبل ٹینس کھیلنے کی تصویر سامنے آگئی۔ انسٹاگرام پر شیئر اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ٹیبل ٹینس کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی عامر خان اور کرن راؤ نے علیحدگی کا اعلان کیا اور واضح کیا تھا کہ وہ مشترکہ طور پر اپنے بیٹے کی پرورش جاری رکھیں گے۔ تاہم اب دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دونوں اپنے بیٹے کیلئے ایک چھت کے نیچے خوشگوار موڈ میں موجود ہیں جبکہ ٹیبل ٹینس کا کھیل بھی کھیل رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں عامر خان ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے ازان خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :