سٹیج ڈرامہ ’’تماش بین بکرے‘‘کی شاندار نمائش جاری

فنکاروں نے شاندارپرفارمنس سے عوام کوتالیاں بجانے اور جھومنے پرمجبورکردیا

ہفتہ 24 جولائی 2021 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء)اسٹیج وفلم کے معروف پروڈیوسرحاجی محمداشرف کے نئے اسٹیج ڈرامہ ’’تماش بین بکرے‘‘کی ورثہ تھیٹرشیخوپورہ میں شاندارنمائش جاری ہے،اس اسٹیج ڈرامہ کو عیدالاضحی کے موقع پرعوام کی پرزورفرمائش پرلگایا گیا ہے،اسٹیج ڈرامہ میں اداکارہ عالیہ چودھری،صبا چودھری،جنت علی،عینی جٹ،پائل خان،نعیم الحسن ،آرزوخان،ثمرسوہنی،بھٹوپروانہ،فضا بٹ،وقاص کیدو،سلمان راجہ،عمران بلا،نذیرجانی ودیگرنے اپنی شاندارپرفارمنس سے عوام کوتالیاں بجانے اور جھومنے پرمجبورکردیا ہے،یہ مکمل اصلاحی ،کامیڈی اورفیملی اسٹیج ڈرامہ ہے جسے دیکھنے کے لئے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر امڈآیا ہے،اسٹیج ڈرامہ کے پروڈیوسرآصف علی راہی جبکہ منتظم اعلیٰ مہرمنیرہیں۔