اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود جہانیاں٫ ٹھٹھہ صادق آباد٫اور پل 14 کے بینکوں کیATM مشینوں میں خرابی,رقم ختم لنک ڈاؤن رہا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 12:11

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد سرور نذیر) عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران تمام بینکوں کوATM مشینوں میں پیسے رکھنے، ہمہ قسم خرابیاں دور کرنے کی ہدایت کی گئی، مگر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود ٹھٹھہ صادق کی پل 14، جہانیاں کے اکثر بینکوں کی ATM مشینوں میں پیسے ختم ہوگئے، جبکہ لنک ڈاؤن کے باعث مشینوں سے پیسے نہ نکل سکے، جس کے باعث اکاؤنٹ ہولڈرز شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔