بھارت، وزیر سیاحت کا فی سیلفی 100 روپے چارج کرنے کا اعلان

سیلفی لینے میں وقت کا بہت ضیاع ہوتا ہے جس سے چڑ ہے ، اس لئے سیلفی کی قیمت رکھنے کا فیصلہ کیا ،اوشا ٹھاکر

ہفتہ 24 جولائی 2021 12:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے دوروں کے دوران سیلفی لینے کے خواہش مند حضرات کیلئے پیسے مقرر کردیئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے سیلفی لینے والوں کیلئے فیس کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی شہر اندور میں اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں تو فی سیلفی 100 روپے ادا کریں۔

مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت نے سیلفی لینے پر پیسے چارج کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سیلفی لینے کے دوران وقت کا بہت ضیاع ہوتا ہے جس سے انہیں شدید چِڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب جو بھی ان کے ساتھ سیلفی لے گا وہ 100 روپے فی سیلفی قیمت ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :