Live Updates

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اپنے آبائی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 24 جولائی 2021 12:29

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا اپنے آبائی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) گورنر پنجاب  چوھدری محمد سرور بذریعہ گاڑی اپنے بھائی کی رھائش گاہ  چک نمبر 191 گ ب مخدوماں  پہنچے  وجاں پر عید ملن پارٹی کے دوران مختلف سیاسی افراد سے ملاقات کی  پی ٹی آئی عہدیداران اور ورکرز سے بھی ملے  جہاں سے دربارِ پیر آف ذاکر آباد علاقہ تھانہ پیرمحل پہنچے دربار پر حاضری دی دربار پر چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اس کے بعد دربارِ کے گدی نشین سید خرم عباس گیلانی ولد سید فدا حسین گیلانی سکنہ ذاکر آباد
کے ساتھ انکی رہائش گاہ پر عید ملی وہاں پر چائے پی اور وہاں سے چک نمبر 331 گ ب نور پور  علاقہ تھانہ چیٹیانہ کے لیے روانہ ہوا   وہاں پر چار جولائی کو ہونے والی ڈکیتی میں ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت پر دو ہلاک ہونے والے افراد  نوید اور طالب کے اہل خانہ سے  تعزیت کی اسکے بعد  چک نمبر 331 گ ب سلیم پور اپنے حقیقی بھانجے کشف ریاض ولد محمد ریاض اللّٰہ قوم آرائیں سکنہ چک نمبر 331 گ ب اور بھائی محمد رمضان پرویز، مسز گورنر پنجاب و دیگر فیملی ممبرز  کے ساتھ  اپنے آبائی قبرستان 331 گ ب  پہنچے اپنے والدین اپنی بہن اور بہنوئی ریاض اللہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اسکے بعد  ڈاکٹر کشف اور  اس کی فیملی کے دیگر افراد کو عید ملی وہاں پر چائے وغیرہ پی بوقت 8/15 بجرات بذریعہ ایم تھری موٹر وے پیرمحل سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)


گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور کی آمد پر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات