جڑانوالہ کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکیں

ْایس ایچ او رانا کا ایف آئی آر درج کرنے سے انکار ،سائل تھانے کے چکر لگا لگا کے تھک گیا

ہفتہ 24 جولائی 2021 12:40

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) تھانہ سٹی جڑانوالہ کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکیں، بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے ایس ایچ او رانا عمردراز نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا سائل تھانے کے چکر لگا لگا کے تھک گیا تفصیلات کے مطابق سائل ماسٹر عبدالغفور نے صحافیوں کو بتایا کہ 15-7-2021 بروقت گیارہ بجے سائل کے گھر کے باہر دروازے پر ایک عدد بکرا رنگ سفید سیاہ مالیت 60 ہزار روپیقربانی کے لئے باندھا ہوا تھا جو کہ ایک عورت بس سواری موٹرسائیکل ہونڈا 125 پر آئے اور بکرا اٹھا کر لے گے سائل موٹرسائیکل کی آواز سن کر فورا باہر نکلا تو شورو واویلا کیا تو اہل محلہ بھی باہر آگئے جنہوں نے واقعہ بچشم خود دیکھا ساحل نے 15 پر کال بھی چلائی اور بکرے کی تلاش شروع کر دی اور متعلقہ تھانہ کو بھی درخواست گزاری مگر ایس ایچ او نے تھانہ کے چکر لگوا لگوا کر ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی میری آل افسران سے اپیل ہے کہ بندے کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

متعلقہ عنوان :