آزاد کشمیر انتخابات ،سرگودھا اور خوشاب کے مردوخواتین ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے،پولنگ اسٹیشن قائم ،سکیورٹی انتظامات مکمل

ہفتہ 24 جولائی 2021 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) آزاد جموں کشمیر کے قومی انتخابات میں (آج) 25 جولائی کو ضلع سرگودھا اور ضلع خوشاب کے مردوخواتین ووٹران حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کر کے سکیورٹی سمیت انتظامات مکمل کر لئے گے۔زرائع کے مطابق آج 25 جولائی کو آزاد جموں کشمیر کے قومی انتخابات میں ضلع سرگودہا سے 2 ہزار 101 کشمیری ووٹران کیلئے پانچ پولنگ اسٹیشن اور 16 پولنگ بوتھ جبکہ ضلع خوشاب کے ایک ہزار 75 ووٹران کے لئے چار پولنگ اسٹیشن اور 9 پولنگ بوتھ قائم کر کے پریذائیڈ نگ آفیسر ، پولنگ آفیسر اور پولنگ اسسٹنٹ تعینات کر کے سیکور ٹی کے لئے پولیس اہکاروں کو ڈیوٹیاں دی گئیں۔

آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 78 کے ضلع سرگودہا میں 602 رجسٹرڈ ووٹرز گورنمنٹ جامع بوائز ہائی سکول اورحلقہ ایل اے 79کے 587 ووٹرز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سلانوالی نمبر1‘جبکہ حلقہ ایل اے 80کے 337 ووٹران گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال شہر،حلقہ ایل اے 81کے 467 ووٹرز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جہان آباد شاہ پور اور حلقہ ایل اے 82کے 108 ووٹرز گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول للیانی کوٹمومن،ضلع خوشاب میں حلقہ ایل اے 34 کے 1065 ووٹران حلقہ ایل اے 42 کے دس ووٹران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلاک 14 جوہرآباد،گورنمنٹ گرلز الیمنٹری سکول چک 45 ایم بی، گورنمنٹ بوائز الیمنٹری سکول چک 45 ایم بی،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک 53 ایم بی میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

جن کے لئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور انتخابی سامان مقررہ پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے۔