آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں راولپنڈی، اسلام آباد کے تین حلقوں میں بھی کل پولنگ ہوگی

ہفتہ 24 جولائی 2021 14:01

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں راولپنڈی، اسلام آباد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں راولپنڈی، اسلام آباد کے تین حلقوں میں بھی کل اتوار کو پولنگ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ایل اے 39 جموں 6، ایل اے 43 وادی 4 اور ایل اے 44 وادی 5 میں 34 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایل اے 39 جموں 6 راولپنڈی ڈویڑن اور خیبر پختونخواہ کے کچھ علاقوں پر مشتمل ہے۔

ایل اے 39 جموں 6 میں مرد و خواتین ووٹرز کی کل تعداد 36455 ہے۔

(جاری ہے)

ایل اے 39 جموں 6 میں 147 پولنگ اسٹیشنز اور 249 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ایل اے 43 وادی 4 میں ووٹرز کی کل تعداد 2457 ہے ان میں 1322 مرد اور 1135 خواتین ووٹرز ہیں۔ایل اے 43 وادی 4 میں 8 پولنگ اسٹیشنز اور 10 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ایل اے 44 وادی 5 میں ووٹرز کی کل تعداد 6340 ہے جن میں 3376 مرد جبکہ 2964 خواتین ووٹرز ہیں۔ایل اے 44 وادی 5 میں 27 پولنگ اسٹیشنز اور 50 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ایل اے 39 جموں 6 میں 13، ایل اے 43 وادی 4 میں 8 جبکہ ایل اے 44 وادی 5 میں 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔