پیرمحل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 14:16

پیرمحل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امیر حمزہ) ملک منیر احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر پیرمحل نے دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 319 گ ب میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل ملک منیر نے دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 319 گ ب میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ملک منیر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اپنے بیان میں کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس لیے ہم حکومت کی شجرکاری مہم کو ہر حال میں کامیاب بنائیں گے اور اپنے ٹارگٹ سے زیادہ درخت لگائیں گے اور وزیراعظم عمران خان صاحب کی درخت لگاو مہم کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے تمام سکولز کے ہیڈز کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ آج سے ہی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیں سکولز میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی دیکھ بھال بھی کریں اس موقع پر محمد بھٹی ہیڈ کلرک،محمد ارشد، محمد اقبال،محمد رفیق،محمد خالد، ناصر حسین نائب قاصد ،محمد بلال ،محمد شاھد  سمیت دیگر عملہ اور ٹیچرز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :