وزیراعظم عمران خان کے بیانات نے واضح کردیا کہ وہ آزاد کشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں، شاہد خاقان عباسی

حکمران ٹولے کا تہذیب اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، مریم نواز کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی، سابق وزیر اعظم عمران خان کی ذہنیت اس کے وزیروں کی زبان سے جھلکتی ہے،کنٹینرکی گندی ذہنیت آزاد کشمیر میں مسلط کرنے کی کوشش ہورہی ہے، رانا ثناء اللہ کا بیان

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:05

وزیراعظم عمران خان کے بیانات نے واضح کردیا کہ وہ آزاد کشمیر میں الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیانات نے واضح کردیا کہ وہ آزاد کشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں۔اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمران ٹولے کا تہذیب اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، مریم نواز کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ ملک پر اس قماش کی ذہنیت مسلط ہے، اٴْنہیں ریاست مدینہ کا تھوڑا سا بھی پتہ ہوتا تو خاتون کے لئے یہ رویہ اختیار نہ کرتے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کے بیانات سے واضح ہے کہ یہ آزادکشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں، بیانات سے عمران خان اور ان کی حکومت کی ذہنیت جھلک رہی ہے۔راناثنااللہ نے کہاکہ عمران خان کی ذہنیت اس کے وزیروں کی زبان سے جھلکتی ہے،کنٹینرکی گندی ذہنیت آزاد کشمیر میں مسلط کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔