اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:05

اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپوٹ کے مطابق این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بصورت دیگر ہوائی سفر ممنوع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :