آزادی صحافت کو دبانے کیلئے سرکاری ایجنسیوںکو استعمال کیا جا رہا ہے، ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:06

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا ( ای جی آئی ) نے میڈیا گروپ دائنک بھاسکر Dainik Bhaskar اور ٹیلی ویژن چینل بھارت سماچار کے دفتار پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت کو دبانے کیلئے سرکاری ایجنسیوں کوظلم و ستم کے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ صحافیوں ،سول سوسائٹی ارکان اور دیگر لوگوں کی پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعے بڑے پیمانے پر نگرائی کی حالیہ میڈیا رپورٹس بھی انتہائی پریشان کن ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ میڈیا گروپ دائنک بھاسکرنے وبائی مرض کورونا سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی ، انتظامی بد نظمی اور بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی کے ضیاع کے حوالے سے رپورٹس پیش کیں جس کی پاداش میں اسے نشانہ بنایا گیا ۔