مقبوضہ کشمیر، بھارتی صدر کا دورہ ،حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیئے گئے

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:06

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) بھارتی صدر رام ناتھ کووند کل اتوار سے مقبوضہ جموںوکشمیر کا تین روزہ کریں گے ۔ قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں نافذ پابندیاںبھارتی صدر کے دورے کے سلسلے میں مزید سخت کرنا شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک ایڈوائزری میں سرینگر میں بولیور گپکار روڑ Boulevard-Gupkar Road پر 25سی27جولائی تک ٹریفک کی آمد ورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور لوگوں کو اس دوران دیگر متبادل راستوں کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔