25جولائی کا معرکہ پاکستان مخالف بیانیہ کی حمایت کرنیوالے فاروق حیدر کی سیاست کے خاتمہ کا معرکہ ہے ،اشفاق ظفر

عوام غلطی سے بھی فاروق حیدر کو ووٹ نہ دیں، انہیں کو ووٹ دینا تحریک آزادی کشمیر اور ملکی مفادات سے غداری ہو گی،رہنماء پیپلز پارٹی

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:06

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر ،نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ چھ جہلم ویلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم اور عوامی قوت سے الیکشن جیت چکا ہوں25جولائی کے روز رسمی کارروائی باقی ہے میرا حلقہ کے عوام سے وعدہ ہے کہ کامیاب ہو کر عوام کا نوکر بن کر خدمت کروں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی حلقہ چھ کے نامزد امیدوار اسمبلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے الیکشن مہم کا وقت ختم ہونے سے قبل اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ حلقہ چھ جہلم ویلی کے غیور عوام ووٹ ڈالتے وقت وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی جانب سے پانچ سال تک وزارت عظمی کے نشے میں کی جانے والی تذلیل کا بدلہ تیر کے نشان پر مہر لگا کر لیں 25جولائی کا معرکہ پاکستان مخالف بیانیہ کی حمایت کرنے والے ر اجہ فاروق حیدر خان کی سیاست کے خاتمہ کا معرکہ ہے عوام غلطی سے بھی فاروق حیدر کو ووٹ نہ دیںفاروق حیدر کو ووٹ دینا تحریک آزادی کشمیر اور ملکی مفادات سے غداری ہو گی اشفاق ظفر نے کہا کہ حلقہ کے عوام ووٹ کی پرچی پر مہر لگاتے ہوئے یہ بات بھی زہن میں رکھیں کہ اگر راجہ فاروق حیدر خان پانچ سال تک وزیراعظم رہ کر عوام کی خدمت نہیں کر پائے تو وہ ایم ایل اے بن کر کیا خدمت کریں گے اب تو اللہ کے کرم سے ان کے ہاتھوں کی لکیروں میں بھی وزارت عظمی نہیں ہے میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں میری یہ جنگ زندگی کی آخری سانسوں تک جاری رہے گی جہاں عوام کا پسینہ گرے گا وہاں میں اپنا خون بہانے سے گریز نہیں کروں گاوالد محترم صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت میں کوئی کثرنہیں چھوڑوں گااشفاق ظفر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے لوگوں کے ضمیر خریدنے کے لیے رات کی تاریکی میں جعلی نوٹ دینے شروع کر رکھے ہیںقانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں سوئے ہوئے ہیں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان پرائیویٹ گاڑیوں میں جعلی نوٹ لے جا کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں عوام ان سے نوٹ لے کر پاس رکھیں ان شاء اللہ الیکشن کے فوری بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کروائیں گے۔