بلدیہ کوٹلی کی طرف سے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلاشیں اٹھانے کا کام مسلسل جاری رہنے کے بعدپایہ تکمیل پہنچ گیا

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:06

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹربلدیہ امجدعلی مغل کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ کوٹلی کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلاشیں اٹھانے کا کام مسلسل جاری رہنے کے بعدپایہ تکمیل پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

چیف آفیسرراجہ محمدافضال،چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی،سینٹری انسپکٹرمرزاامتیازجرال کی نگرانی میںبلدیہ اہلکاروںنے تھلہیر،پیپل محلہ،جامع محلہ،شاہی محلہ،بلیاہ محلہ،صادق آباد،ہائی وے ، شہید چوک، آبشار چوک ، کچہری،ہائوسنگ سکیم،لاری اڈہ،منڈی،دھرانگ،گلہار،بائی پاس اورشہربھرکی صفائی کے لئے بروقت اقدامات سے شہریوں کا اظہار اطمینان۔

ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹربلدیہ امجدعلی مغل کی خصوصی ہدایت پر عید الضحیٰ کے موقع پربلدیہ اہلکاروںنے عید سے پہلے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اکٹھا کرنے کے حوالے سے بلدیہ کوٹلی کے ملازمین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیںجنہوںنے شہربھرمیں مختلف پوائنٹس بنانے کے بعد قربانی کے جانوروں کی آلاشیں اٹھائیں۔بلدیہ کوٹلی کی طرف سے بروقت صحت وصفائی کے انتظام وانصرام سے شہربھرمیں کسی بھی جگہ تعفن یاگندگی پڑی ہوئی نظرنہیں آرہی اور نہ ہی کسی جگہ قربانی کے جانوروں کی آلاشیں پڑی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :