Live Updates

80لاکھ نہتے کشمیری پاکستان کیساتھ الحاق چاہتے ہیں، وزیر اعظم کا بیان قابل مذمت ہے‘ جاوید قصوری

کشمیر انتخابات سے قبل من گھڑت اور قومی اسلامی کے منافی بیانات قابل تشویش ہیں‘ امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ 80لاکھ نہتے کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں۔ وزیرا عظم عمران خان کا بیان آزادی کی خاطر اور الحاق پاکستان کے لیے قربانی دینے والے شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔ ایک لاکھ سے زائد کشمیری صرف اس لیے شہید ہوئے کہ وہ ہندوستان کے ظلم و بربریت سے نجات اور پاکستان کو اپنا وطن سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ اس سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ حکمران نت نئے سوشے چھوڑ کر کشمیر کاز کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ ایک طرف مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مودی حکومت کا رویہ دن بدن مزید سخت ہوتا چلاجارہا ہے جبکہ دوسری طرف حکومت پاکستان کو سمجھ نہیں آرہا کہ کشمیر کے حوالے سے قومی پالیسی کیا بنائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم جدوجہد آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے تحریک انصاف کی حکومت نا اہل ا ور جاہل افراد کا ٹولہ ہے جس کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی غرض نہیں ہے اور نہ خارجہ محاذ پر کسی قسم کی کوئی سوجھ بوجھ ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ22کروڑ پاکستانی اور جماعت اسلامی حکمرانوں کو کشمیر کا سودا نہیں کرنے دیںگے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے کشمیر انتخابات سے قبل من گھڑت اور قومی اسلامی کے منافی بیانات قابل تشویش ہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیر ایشو پر سیاست کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات