چیف جسٹس سے نور مقدم قتل پر ازخود نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:06

چیف جسٹس سے نور مقدم قتل پر ازخود نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) مسلم لیگ(ن) نے چیف جسٹس سے نور مقدم قتل پر ازخود نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے خواتین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس پاکستان افسوسناک واقعے کا ازخود نوٹس لیں اورمتاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے ۔