مون سون کا تیسرا اسپیل آئند دو روز بعد ملک میں داخل ہوگا، کسانوں اور آبی ماہرین کا خوشی کا اظہار
ملک میں تاریخی اوسط کے مقابلے میں یکم اور 23 جولائی کے درمیان 23 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے، عہدیدار
ہفتہ 24 جولائی 2021 15:14
(جاری ہے)
سندھ کو ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک، پنجاب کو ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک، بلوچستان کو 14 ہزار کیوسک اور خیبر پختونخوا کو 3 ہزار 100 کیوسک پانی ملا۔
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق مجموعی طور پر (یکم اپریل سے 20 جولائی) پانی کی قلت میں 12 فیصد کمی آئی ہے۔ان ہفتوں کے دوران تربیلا جھیل میں 57 فٹ جبکہ منگلا جھیل میں 23 فٹ پانی کا اضافہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں جھیل میں مقرہ ہدف سے کئی زیادہ کم پانی ہے تاہم ارسا کا ماننا ہے کہ یہ صورتحال بہت بہتر ہے جو گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران سامنے آئی اور بارش کے آئندہ اسپیل سے امید کے مطابق چیزیں بہتر ہوسکتی ہیں۔ارسا کے خالد ادریس رانا نے بتایا کہ موجودہ صورتحال اس مہینے کے آغاز سے کہیں بہتر ہے۔اتھارٹی کے پاس 4 لاکھ 24 ہزار 900 کیوسک پانی کی آمد تھی جو اس نے نظام میں جاری 3 لاکھ 12 ہزار کیوسک کے مقابلے میں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ تاہم صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے جس کے بارے میں موسمیاتی حکام نے پیش گوئی کی تھی۔خالد ادریس رانا نے کہا کہ دونوں دریاؤں جہلم اور چناب میں 3 لاکھ کیوسک پانی کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن ہمیں اصل میں جہلم میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک اور چناب میں ایک لاکھ 39 ہزار کیوسک پانی ملا۔انہوں نے بتایا کہ دریائے سندھ کے لیے 3 لاکھ 75 ہزار کیوسک پانی کی امید تھی لیکن محض 2 لاکھ 88 ہزار کیوسک سے زیادہ نہیں ملا۔خالد ادریس رانا نے امید ظاہر کی کہ آئندہ شروع ہونے والے اسپیل سے صورتحال مزید بہتر ہونے کا امکان ہے۔اضافی پانی کی موجودگی سے خصوصاً پنجاب کے بالائی علاقوں میں کسان خوش ہیں۔توقع کی جارہی ہے کہ تینوں بڑی فصلوں کو مختلف اوقات میں ہونے والی بارش سے خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کے ایک کاشت کار راجا لطف اللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے جلدی مکئی کی بوائی کی تھی وہ اپنی فصل کو بہتر دیکھ سکیں گے۔چاول کیلئے پانی ہمیشہ اچھا ہوتا ہے لیکن موجودہ مقدار جو حالیہ باش سے میسر ہوئی ہے اس سے کسانوں کو مزید دو سے تین ہفتوں کے لیے اپنے ٹیوب ویلز چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔گنے کی فصل کے لیے بھی کم از کم دو ہفتوں تک ٹیوب ویل کی ضرورت نہیں ہوگی۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.