لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کر دیا

افغان مظاہرین نے ہائی کمیشن آنے والے پاکستانیوں کو زدوکوب کیا،برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 24 جولائی 2021 14:44

لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کر دیا
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2021ء) :لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں افغان مظاہرین ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی بھی کی اور ہائی کمیشن آنے والے پاکستانیوں کو زدوکوب کیا۔

(جاری ہے)

افغان مجاہدین نے واقعے کی کوریج کرنے والے میڈیا رپورٹر اور کیمرہ مین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔مظاہرین تشدد کے دوران کیمرہ اور ریکارڈنگ کا سامان بھی توڑ دیا۔جبکہ برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔