ریاض سعودی عرب کے معروف میڈیا پرسن بلال انجم کا ایک پروگرام میں سیالکوٹ PP 38 ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوے ۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 14:51

ریاض سعودی عرب کے معروف میڈیا پرسن بلال انجم کا ایک پروگرام میں سیالکوٹ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان ) ضمنی الیکشن کا سال اور ترقیاتی کام یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔ آج کل سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کا دور دورہ ہے pp38 یہ وہ حلقہ ہے جس میں یونین کونسل بھاگووال ہے حلقہ pp38 کے لوگوں کے لئے ایک اور موقع ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور اس ضمن میں اپنے بنیادی مسائل کو اجتماعی طور پر اپنے اپنے لیڈران کے سامنے بطور ڈیمانڈ رکھیں جو ان کا بنیادی حق ہے یہاں میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یونین کونسل بھاگووال کے نمائندگان جو کہ ن لیگ یا PTI یا ذاتی حیثیت میں اپنا اثرورسوخ رکھتے ہیں ان کی توجہ چند مسائل کی طرف دلوانا چاہتا ہوں۔

۔صاف پانی کا دستیاب نہ ہونا جس کی وجہ سے لوگ موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

۔۔ بنیادی دیہی مراکز صحت  کا نہ ہونا جس سے عام آدمی استفادہ کر سکے۔یونین کونسل سے ملحقہ سڑکیں جو کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آئے روز متعدد حادثات سے لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہونا مریضوں کو ہسپتال لے جانا اور مزدوروں اور طلبہ کا روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنا مشکل اور ناممکن ہو چکا ہے۔

۔نکاسی آب کا نہ ہونا۔۔خدارا عوام  اور نمائندوں کو چاہیے کہ وہ ذاتیات سے نکل کر اپنے  اجتماعی مسائل کے لئے مل کر آواز اٹھائیں۔۔۔اور سیاست جس کا مقصد لوگوں کی فلاح و بہبود اور عام آدمی کو اس کی دہلیز پر سہولت دینا ہے جس کا پچھلے 30 سالوں میں فقدان دیکھنے میں آیا ہے۔خدارا دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہم کو زمین پر رہنے کا سلیقہ نہیں آیا اگر آج اپنے مسائل کے لئے اکٹھے نہیں ہوئے تو کب۔