مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جدہ کے نائب صدر چوہدری احمد حسن رانجا کی جانب سے مسلم لیگ ن ریاض کے صدر رانا خالد اکرم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

irfan khatana عرفان کھٹانہ ہفتہ 24 جولائی 2021 14:52

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جدہ کے نائب صدر  چوہدری احمد حسن رانجا کی جانب سے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) مسلم لیگ ن ریاض کے صدر رانا خالد اکرم کی جدہ آمد کے موقع پر پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری محمد اکرم ،جنرل سیکرٹری نور محمد آرائیں نے کی  رانا خالد کو جدہ آمد پر بھر پور انداز سے ویلکم کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مدَر لیگ سے احسان گجر مرکزی نائب صدر چوہدری عبدالوحید ،سنئیر رہنما سیٹھ عابد عزیز، سنئیر نائب صدر ریاض رانا شبیر،میاں رضوان الحق اور یوتھ ونگ سے عدنان صدیق محمد یاسر بن عثمان ،مدثر اعوان ،احسن مسعود ،جبکہ سوشل میڈیا ٹیم سے محمد مرتضی محمد طارق سینئر ایڈوائزراحتشام اعوان کوآرڈینیٹر جدہ مرزا عادل شاہد بھٹی اور دیگر نے کہا ہمارے قائد کے بنائے ہوئے منصوبوں پر آج حکومت تختیاں لگا رہی ہے اس وقت ملک میں مہنگائی ،بے روزگاری  اور غربت ہے جبکہ  غریب بھوک سے مر رہا ہے

حکومتی  وزیر اور مشیر اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں جبکہ صدر ریاض رانا خالد نے بہترین تقریب سجانے پر احمد حسن رانجھا  کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاض اور جدہ میں پارٹی تنظیم سازی کو ہم نے مزید مضبوط اور منظم بنانے بنانا ہے جعلی اور خودساختہ لوگوں کا راستہ روک کر حقیقی ورکر کو عزت دلانی ہے  آخر میں احمد حسن رانجھا نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت پسند جماعت ہے اب کی بار میاں نواز شریف کے بیانیے ووٹ کو عزت دو کی جیت ہو گی۔