کراچی میں تیز بارش کے امکانات ختم، بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان

ہفتہ 24 جولائی 2021 16:08

کراچی میں تیز بارش کے امکانات ختم، بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) شہر قائد میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے، تیز بارش کے امکانات ختم ہوگئے۔مون سون کا دوسرا اسپیل بھی زور نہ پکڑ سکا۔ شہر میں تیز بارش کے امکانات ختم ہوگئے۔

(جاری ہے)

شہر کے شمالی علاقوں میں درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔ باقی علاقوں میں محض بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈاور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :