ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ کاٹی ایچ کیو روشن بھیلہ کا دورہ

کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو چیک کیا، ریکارڈ کا جائزہ لیااور ویکسی نیشن کے عمل کے متعلق دریافت کیا

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:05

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کی خصوصی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال روشن بھیلہ کا دورہ کیا،جہاں پر انہوں نے کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو چیک کیا، ریکارڈ کا جائزہ لیااور ویکسی نیشن کے عمل کے متعلق دریافت کیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ وہاں تعینات عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا، علاوہ ازیں انہوںنے شہریوں سے کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کے بارے دریافت کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر شہریوں سے التماس ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ نئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے پیاروں کی ویکسی نیشن لازمی کروائیں تاکہ اس مہلک وباء کا حفاظتی تدابیر کے ذریعے مقابلہ کیاجاسکے۔