ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزقصور نے شجر کاری مہم کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سید چراغشاہ اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج قصور میں پودا لگایا

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنرقصور آسیہ گُل کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزقصور عبدالغفار ڈوگرنے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سید چراغشاہ اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج قصور میں پودا لگایا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصوراورنگزیب سدھو، ضلعی کوارڈی نیٹر کلین اینڈ گرین مہم ضلع قصور قیصر ایوب شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کی ہدایات کی روشنی میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم فیز ٹو کے تحت شجرکاری کا عمل جاری ہے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت 2لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔ تمام کالجز میں شجر کاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے،ہماری آنے والی نسلوں کیلئے شجر کاری انتہائی ضروری ہے، دس درخت ایک ٹن ائیر کنڈیشنرکے برابر کولنگ کرتے ہیں، جس انداز میں اب شجرکاری ہو رہی ہے تاریخ میں اس انداز میں پہلے کبھی شجر کاری نہیں ہوئی،ہمارے لگائے گئے پودوں سے ہماری آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی، درخت ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں، اس شجر کاری مہم کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :