لکی مروت،شہریوں کو اشیائے ضروریہ کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کامختلف بازاروں کا اچانک معائنہ

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:45

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت اقبال حسین کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کو اشیائے ضروریہ کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف بازاروں کا اچانک معائنہ کیا، انہوں نے اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور قیمتیں چیک کیں اور ان کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔

بازاروں میںآٹا، چاول، گھی، دالیں، چینی اور دیگر خوردنی اشیاء وافر مقدار میں دستیاب تھیں اور نرخنامے بھی آویزاں تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایف سی کے مطابق چینی کی سرکاری قیمت مقرر ہونے پر ضلع بھر کے کسی ہول سیل چینی ڈیلر کو کسی بھی شوگر ملز سے ابھی تک نئی قیمت پر چینی فراہم نہیں کی گئی البتہ رضاکارانہ طور پر متعددتاجر اپنی دکانوں پرپہلے سے دستیاب چینی سرکاری قیمت 88.24 روپے فی کلوعوام کو فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی فلور مل میں پسائی، آٹا وزن، کوالٹی، قیمت اور آٹا دستیابی تسلی بخش تھی، بازاروں میں مضر صحت، ملاوٹ شدہ، زائد المعیاد اور ناقص اشیاء خوراک اور پیکڈ آئٹم بھی چیک کئے گئے اور خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کو موقع پر چالان کیا گیا جبکہ دکانداروں اور فلور ملز انتظامیہ کوضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :