شیخ وحید کی ہم حکومت کے گھر گھر جا کر ویکسین لگانے اور یکم اگست سے ڈیماسٹک فلائٹ میں صرف ویکسینیٹڈ افراد تک محدود کرنے کی تعریف

ریلوے اسٹیشن اور ٹرانسپورٹ کے تمام اڈووں پر بھی ویکسینیشن ڈسک لگا کر تمام مسافروں کو سوارہونے سے پہلے چیک کر کے ویکسین لگائی جائے، مطالبہ

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) راولپنڈی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالوحید نے ہم حکومت کے گھر گھر جا کر ویکسین لگانے اور یکم اگست سے ڈیماسٹک فلائٹ میں صرف ویکسینیٹڈ افراد تک محدود کرنے کو سرِاہاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن اور ٹرانسپورٹ کے تمام اڈووں پر بھی ویکسینیشن ڈسک لگا کر تمام مسافروں کو سوارہونے سے پہلے چیک کر کے ویکسین لگائی جائے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہم اور ہمارے ریسٹورنٹس کا تمام سٹاف ویکسینیٹڈ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ابھی تک ملک کی دس فیصد آبادی کو ھی ویکسین لگ سکی تو کیا ریسٹورنٹس صرف دس فیصد ہی ویکسینیٹڈ افراد تک ہی مخصوص نہیں رہ سکتے۔انہوںنے کہاکہ کیا باقی لوگوں کو بھوکہ مارنا ھی دیگر تمام کاروبار بغیر کسی ایس او پیز کے پچیس کروڑ کی آبادی کے لیے کیوں کھلی ہمارے پندرہ ماہ کے تعاون اور قربانیوں کو نہ صرف قابل تحسین اور قابل ستائش کے سرٹیفکیٹ سے نوازا جانا چاھیے بلکہ نارواہ امتیازی سلوک کے عوض وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔انہوںنے کہاکہ اب ریسٹورنٹس اور ہسپتال کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے کیونکہ کھانا اور علاج ھی زندگی کی بقا ھے۔

متعلقہ عنوان :