تاجر برادری نے کاروبار بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا،حماد پوناوالا

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے *صدر حماد پوناوالا ،سینئر نائب صدر عبدالقادر نورانی، نائب صدر منصور احمد کادوانی، جنرل سیکریٹری عارف جیوا، جوائنٹ سیکریٹری محمد علی قریشی ،انفارمیشن سیکریٹری محمد نعمان پپرانی، صدر ڈسٹرکٹ ساتھ محمد احسان اسلام، صدر سٹرکٹ سینٹرل جاوید قریشی ، صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ فیصل حسن زئی، صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ زاہد ملک ، صدر ڈسٹرکٹ ملیر جاوید ارسلا خاں، صدر ڈسٹرکٹ سٹی علی اصغر فدا ، نائب صدر ڈسٹرکٹ ساتھ محمد رضوان زویری، صدر ڈسٹرکٹ گلشن ٹان محمد ریحان احمد، چیئرمین شادی ہالزاینڈ بینکوئیٹ ہالز کمیٹی شارق میمن، ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر عاطف حنیف بلو اور دیگر تمام مارکیٹوں کے صدور و سپریم کونسل کے ممبران* نے مشترکہ طور پر اپنے بیان میں کہاکہ کورونا کی چوتھی لہر میں کراچی میں دوبارہ لاک ڈان کے حکومتی اس فیصلے کو نامنظورکرتے ہیں جبکہ پوری تاجر برادری نے کاروبار بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیاہے۔

(جاری ہے)

صدر حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ آل سٹی تاجر اتحاد کی جانب سے مختلف مارکیٹوں میں گورنمنٹ آف سندھ کے اشتراک سے کورونا وائرس سے بچا کی ویکسینیشن کیمپ لگا ئے جارہے ہیں۔ ویکسینیشن کیمپ میں اب تک مختلف مارکیٹوں مے میںں کثیر تعداد میں تاجروں اور ان کے ملازمین کو ویکسینیشن کروائی گئی ہے۔ تاجر برادری ویکسینیشن کروانے کے عمل کو فروغ دے رہی ہے۔

لہذاجن مارکیٹوں /سیکٹرز میں ویکسینیشن ہو چکی ہے انہیں ایس او پیز کے تحت ہفتہ وار کاروبار چلانے کی اجازت دی جائے ۔کراچی بینکویئٹ ہالز ایسوسی ایشن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام شادی ہالز اور ریسٹورانٹ کے مالکان و ملازمین نے کورونا وائرس سے بچا و کی ویکسین لگا لی ہے۔حکومت خود عوام اور تاجروں کو ویکسینیشن کروانے پر آمادہ کررہی ہے اور تاجر برادری نے حکومت کے ہر فیصلے کی طرح ویکسینیشن کروانے کے فیصلے کو بھی سراہا ہے نہ صرف سراہا ہے بلکہ تاجر برادری اپنی اپنی مارکیٹوں میں اپنے ملازمین سمیت عوام الناس کو بھی ویکسینیشن کروانے کے عمل میں سرگرم ہے تاکہ پاکستان بھی اس وباسے پاک ہوجائے جس طرح دیگر ممالک لاک ڈان کی بجائے بار بار ویکسینیشن کروانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

دیگر ممالک میں کاروبار معمول کے مطابق جاری ہیں جبکہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں ویسکنیشن کروانے کے باوجود بھی چوتھی بار لاک ڈان کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ تاجر برادری کی جانب سے یقین دہانی کروائی جاتی ہے کہ جنہوں نے ابھی تک حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے ہیں ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے اور حکومت ان تاجروں کو بھاری جرمانہ کرے اور ان کی مارکیٹوں کو سیل کیا جائے تاجر برادری کا چیئرمین این سی او سی اور وزیرِ اعلی سندھ سے مطالبہ ہے کہ ویکسینیشن نہ کروانے والے دوکانداروں اور سیکٹرز کو لاک ڈاون کا سامنا ہو مگر جن مارکیٹوں میں ویکسینیشن ہو چکی ہے انہیں اس لاک ڈان سے استثنا دیا جائے۔

یہی مطالبہ شادی ہالوں اورریسٹورانٹ پر بھی لاگو ہونا چاہئے کیونکہ یہ وہ واحد شعبہ ہے جسے ہر بار مکمل لاک ڈان کا سامنا ہے۔ انہی شرائط کے ساتھ ہفتہ وار 2 چھٹیاں ختم کرکے صبح 10 تا رات 8:00 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔